ٹھنڈے پانی سے نہانے کے فوائد جن سے آپ لا علم ہیں

Benefits Of Cold Water Bath in Urdu

موسم چاہے سردی کا ہو یا گرمی کا صبح سویرے ٹھنڈے پانی سے نہانے کے تصور سے ہی اکثر لوگ کانپ اٹھتے ہیں، لیکن اگر لوگوں کو ٹھنڈے پانی سے غسل کے فائدے کا علم ہوجائے تو یہ دوبارہ کبھی گرم پانی سے نہانا پسند نہیں کریں گے۔

بالوں اور جلد میں بہتری:۔

بالوں اور جلد کی خوبصورتی کیلئے ٹھنڈا پانی افادیت کا حامل ہے۔ بند مساموں کو کھولنے اور کیوٹیکل (بیرونی جلد) کا ڈھیلا پن کسنے میں اہم ثابت ہوتا ہے۔ چمکدار بال، تروتازہ جلد اور متعدد بیماریوں سے بھی بچاؤ کرتا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ جلد اور بالوں کی باہری سطح پر درجہ حرارت کی اچانک کمی ہے۔ بیرونی سطح پر اس تبدیلی کے نتیجے میں نہ صرف خشکی کا خاتمہ ہوتا ہے بلکہ جلد اور بالوں کی تازگی اور چمک میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہی کے حیرت انگیز فائدے جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

دماغی استعداد میں اضافہ:۔

محققین کا کہنا ہے کہ صبح سویرے ٹھنڈے پانی سے نہانا صرف آپ کو جگاتا ہی نہیں بلکہ دماغی چستی کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب ٹھنڈا پانی جسم پر پڑتا ہے تو ہم گہری سانس لیتے ہیں۔ اور تمام اعضاء کی جانب دورانِ خون تیزی سے بڑھتا ہے۔ اس عمل میں دماغ کو بھی توانائی کا جھٹکا لگتا ہے، جس کا اثر سارا دن برقرار رہتا ہے۔

قوت ارادی میں اضافہ:۔

دیکھنے میں آیا ہے کہ جو لوگ ٹھنڈے پانی سے نہاتے ہیں ان کی قوت ارادی باکمال ہوتی ہے، وہ ایسے کہ جب آپ ٹھنڈے پانی سے نہانے کا سوچتے ہیں تو نہانے کا اردہ ملتوی کرنے کا دل چاہتا ہے لیکن تمام خیالات کو سائیڈ پہ رکھ کرآپ اپنے ارادے کو مضبوط کرتے ہوئے اسے عملی جامہ پہناتے ہیں۔ ایسا کرنا ارادوں کو مضبوط کرنے کی صلاحیت پیدا کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فوجی ٹریننگ میں ٹھنڈے پانی سے نہانا بھی ان کی ٹریننگ کا اہم حصہ مانا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خوبصورت اور صحت مند جلد، مگر کیسے؟

موٹاپے میں کمی:۔

جب ہم اپنی ضرورت سے زیادہ حراروں پر مشتمل غذا کھاتے ہیں تو یہ ہمارے جسم میں چربی کی صورت میں جمع ہونے لگتی ہے یہ موٹاپا پیدا کرنے والی چربی ہوتی ہے۔ جبکہ اس کے برعکس ہمارے جسم میں براؤن چربی بھی ہوتی ہے جو ہمیں توانائی بھی دیتی ہے اور ہمارے دل و دماغ کو متحرک کرتی ہے۔ صبح سویرے ٹھنڈے پانی سے نہانا نا صرف موٹاپا پیدا کرنے والی چربی میں کمی کا باعث بنتا ہے بلکہ اس کے قابلِ ذکر مقدار براؤن چربی میں تبدیل ہو جاتی ہے جو کہ موٹاپے میں کمی اور توانائی میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔ ایک اور تحقیق کے مطابق ٹھنڈے پانی سے نہانے والے کسی ورزش یا خوراک میں کمی لائے بغیر ایک سال میں تقریباً پانچ کلوگرام وزن کم کر سکتے ہیں۔ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سائنسدانوں نے متعدد تحقیقات کا جائزہ لینے کے بعد مجموعی طور پر یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ صبح سویرے ٹھنڈے پانی سے نہانا پیٹ کے گرد جمع چربی کو اتنی تیزی سے پگھلاتا ہے کہ انسان واقعی حیران رہ جاتا ہے۔

متاثرہ خلیات کی قدرتی تعمیر:۔

جب آپ صبح سویرے ٹھنڈا پانی جسم پر ڈالتے ہیں تو پیریفرل سرکولیشن عارضی طور پر بند ہو جاتی ہے ۔جبکہ جسم کے اہم اعضاء کو خون کی بھرپور فراہمی شروع ہو جاتی ہے۔ جب ہم نہا کر فارغ ہوتے ہیں تو ایک بار پھر پیریفرل سرکولیشن کا آغاز ہوتا ہے اور اس عمل کے دوران جسم کے اندرونی حصوں سے بیرونی حصوں کے جانب خون کا بہاؤ شروع ہو جاتا ہے۔ اس عمل سے جسم کے متاثرہ خلیات کی قدرتی تعمیر و مرمت شروع ہوتی ہے جو ہماری عمومی صحت میں بڑی حد تک معاون ثابت ہوتی ہے۔ اس عمل سے ہمارا مدافعتی نظام بھی مضبوط ہو جاتا ہے اور ہم متعدد اقسام کی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔ ماہرینِ صحت کے مطابق ٹھنڈا پانی آپ کے جسم پر پڑتا ہے تو جسم کا صدمہ خیز ردِعمل دماغ کو اینڈورفن ہارمون خارج کرنے پر مجبور کرتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ٹھنڈے پانی سے نہانا ذہنی دباؤ سے نجات کا بہترین نسخہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صبح کا ناشتہ نہ کرنے کے نقصانات جانتے ہیں؟