Easy Ways to Lose Weight Without Any Exercise بغیر کسی ورزش کے اپنا وزن کم کریں

Easy Ways to Lose Weight

بغیرکسی ورزش کے وزن کم کرنے کے 8 بہترین طریقے

آج دنیاکاسامناکرنے والے سب سے اہم عوامی صحت کے مسائل میں موٹاپاایک بڑے مسئلے کے طورپرتسلیم کیاجانے لگاہے۔ اس وقت دنیاکی کل آبادی کی تقریباً %30 عوام موٹاپے کاشکارہے اوردنیاکی زیادہ ترآبادی ایسے ممالک میں رہتی ہیں جہاں زیادہ ترلوگ کم وزن کی بجائے موٹاپے کی وجہ سے موت کاشکارہوتے ہیں۔

اس کاذمہ دارکوئی اورنہیں بلکہ ہمارابدلتاطرززندگی اورماحولیاتی تبدیلی ہیں۔ اس برق رفتاری کے دورمیں ورزش کرناتودورکچھ افرادکیلئے مناسب نیندلینابھی بہت مشکل ہوگیاہے۔ اس کے علاوہ کچھ لوگ ورزش کی مشقت سے ہی گھبراجاتے ہیں۔ اس لیے ہم آپ کووزن کم کرنے کے کچھ ایسے طریقے بتانے والے ہیں جونہایت ہی آسان ہیں۔ جن کیلئے آپ کوکسی قسم کی مشقت یہ علیحدہ سے وقت نکالنے کی ضرورت نہیں ہے۔

پانی کااستعمال:"Drink Water":۔

زیادہ پانی پینے سے آپ کوبھرابھرامحسوس ہوتاہے، جس سے آپ کوکم بھوک لگتی ہے۔ بھوک کوپیاس کے ساتھ الجھاناآسان ہے۔ اگر آپ واقعی اپنا وزن کم کرناچاہتے ہیں توآپ کوپانی کووافرمقدارمیں استعمال کرناہوگا۔ "The Journal of Endocrinology and Metabolism" کے مطالعے کے مطابق، روزانہ 6 کپ سادہ پانی پینے والے افرادکے میٹابولیزم، %12 زیادہ کام کرتے ہیں اوراسطرح سے روزانہ 50 کیلریز(Calories) زیادہ جلائی جاسکتی ہیں۔

پانی کوہضم کرنے سے پہلے اس کوگرم کرنے کیلئے ہمارے جسم کوزیادہ محنت کرناپڑتی ہے، جس کے نتیجے میں زیادہ کیلریزخرچ ہوجاتی ہیں۔ محقیقین کے مطابق ویسے تو 50 کیلریزکہنے میں زیادہ نہیں لگتی لیکن یہ آپ کوسال بھرمیں 5 پاؤنڈتک وزن کم کرنے میں مددکرتی ہیں۔

پھلیاں اوردالوں کااستعمال:"Eat Beans":۔

پھلیاں پروٹین (Protein)، فائبر (Fiber) اوروٹامنز(Vitamins) حاصل کرنے کابہترین ذریعہ ہیں۔ مختلف قسم کی پھلیاں ہیں جنہیں کھانے کے طورپراستعمال کیاجاتاہے۔ جن میں لیماپھلیاں، سیاہ پھلیاں، مٹر، سویابین، لال لوبیا، گاربینزولوبیا، لوبیا، بحریہ لوبیااورپنٹولوبیاوغیرہ شامل ہیں۔ آپ جتنی زیادہ دالوں اور پھلیوں کااستعمال کریں گے اتنا ہی آپ کے وزن میں کمی آئے گی۔

"The American Journal of Clinical Nutrition" کے ایک مطالعے میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ جولوگ اپنے کھانے میں 3 سے 4 کپ دالیں، پھلیاں یامٹرکھاتے ہیں۔ ان کے وزن میں 1 پاؤنڈفی ہفتہ کے حساب سے کمی دیکھی گئی ہے۔ یہ ایسی غذائیں ہیں جوکہ آپ کوگھنٹوں تک بھوک لگنے سے بازرکھتی ہیں۔

نیندپوری کرنا"Sleep":۔

مصروفیت سے بھری زندگی میں اپنی نیندکوپورا کرنامشکل ہے۔ یہاں تک کے ایک گھنٹہ کم سونابھی آپ کے وزن پراثراندازہوسکتاہے۔ "National Institutes of Health" کی تحقیق کے مطابق روزانہ 7 گھنٹے سے کم سونے والے لوگ اگلے دن 500 کیلریزتک زیادہ کھاتے ہیں، اس کے علاوہ تھکاوٹ آپ کے ہارمونز پراثراندازہوتی ہے۔ جس کے نتیجے میں آپ کاوزن بڑھ سکتاہے۔ لہذااگرآپ وزن کوکم کرناچاہتے ہیں تونیندکی کمی کوپوراکریں۔

کھاناپکانے کی قابلیت:"Cooking Skills":۔

اس چیزکو سمجھناکہ کچن میں کھانے کوکس طریقے سے بناناچاہیےکہ اس کی غذائیت خراب نہ ہو۔ آپ کے وزن میں کمی کاباعث بن سکتاہے۔ وہ لوگ جوکھانے کے بارے میں اچھے سے جانتے ہیں کہ کس قسم کے کھانے میں کتنی غذائیت ہے وہ اچھے سے اپنے وزن کو کم کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔محقیقین کے مطابق جولوگ کھاناپکانے کے ہنرکواچھے سے نہیں جانتے وہ اپنے وزن کوبڑھالیتے ہیں۔

گھرپربنایاگیاکھانانہ صرف سستاہوتاہے بلکہ غذائیت سے بھرا ہوتاہے۔ جوکہ آپ کووزن کم کرنے میں مددکرتاہے۔ "Cornell University" کے مطالعے کے مطابق جولوگ گھرپرکھاناپکاتے ہیں وہ اپنے کھانے کی غذائیت کا خا ص خیال رکھتے ہیں۔ وہ اپنی پلیٹ میں موجودتمام کھانے کو کھانے کیلئے مجبورنہیں ہوتے کیونکہ انہوں نے اس کیلئے کسی کومعاوضہ نہیں دیاہوتااوروہ اسے بعدمیں آسانی سے کھاسکتے ہیں۔

خاموش عکاسی مراقبہ"Mindfulness Meditation":۔

خاموش عکاسی مراقبہ ایک ایسی مشق ہے، جس میں آپ تنہائی میں خاموشی سے اپنے دماغ کوپرسکون کرتے ہوئے اپنی سوچوں، جذبات اوراحساسات پرقابوپانے کی کوشش کرتے ہیں۔

"Jon Gabriel" جوکہ "The Gabriel Method" کے مصنف ہیں۔ یہ ایک کتاب ہے جس میں انہوں نے اپنے ذاتی وزن کم کرنے کے سفرکے بارے میں بتایاہے کہ، میں نے ایک دہائی میں 200 پاؤنڈوزن کم کیاہے، لہذامیں آپ کواپنے تجربے سے بتاسکتاہوں کہ اپنے جسم کوتبدیل کرنے کیلئے آپ کے دماغ سے بہترکچھ نہیں ہوسکتا۔ ان کاکہناہے کہ مجھے پرواہ نہیں ہے کہ آپ کیااورکتناکھاتے ہیں، آپ کتنی ورزش کرتے ہیں یاآپ کتنی کتابیں پڑھتے ہیں۔ لیکن اگرآپ اپنی زندگی میں جذباتی اوردماغی کشیدگی کم نہیں کرتے توآپ وزن کم نہیں کرسکتے۔ آپ کوروزانہ اپنے دماغی کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے صرف 10 منٹ خاموش عکاسی مراقبہ کرنے کی ضرورت ہے۔

ناشتہ:"Breakfast":۔

بہت سے مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پروٹین سے بھراہواناشتہ آپ کے وزن کوکم کرسکتاہے۔ بہت سے ایسے افرادجو وزن کم کرنے کیلئے ڈائٹنگ کرتے ہیں وہ کیلیریزکو کم کرنے کیلئے سب سے اہم کھانے یعنی ناشتے کونظراندازکرجاتے ہیں۔ اس کانقصان آپ کوبعدمیں ہوتاہے جب ناشتہ نہ کرنے کی وجہ سے آپ کوبہت زیادہ بھوک لگتی ہے اوربھوک میں آپ زیادہ کھانا کھا لیتے ہیں۔ ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق وہ لوگ جوروزانہ ناشتہ کرتے ہیں ان میں سالانہ 40 پاؤنڈتک کی کمی دیکھی گئی۔ نیچے زمین پربیٹھ کراپنے خاندان کے ساتھ کھانے کاعمل بھی آپ کے وزن میں کمی کاباعث بن سکتاہے۔ لہذاناشتے کوکبھی بھی مت چھوڑیں۔

کھانے کوچبانا:"Chewing Food":۔

آپ کے دماغ کویہ پتالگانے میں وقت لگتاہے کہ آپ نے کتناکھالیاہے۔ کھانے کو چبانے سے آپ کے کھانے کی رفتارآہستہ ہوجاتی ہے۔ جس سے آپ کم کھاتے ہیں۔ کھاناشروع کرنے کے 10 منٹ تک ہی آپ کادماغ آپ کوکھاناکھانے کیلئے مجبورکرتاہے اس کے بعدآپ کادماغ کھانے پرسے آپ کی توجہ ہٹالیتاہے اس لیے آپ کوکھانے کوزیادہ سے زیادہ چباناچاہیے جس سے آپ کوکھاناکھانے میں زیادہ وقت لگے گا۔حالیہ جائزے کے مطابق مختلف مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جولوگ تیزی سے کھانا کھاتے ہیں۔ ان میں وزن بڑھنے کی علامات دیکھی گئی ہیں جبکہ سست رفتارسے کھاناکھانے والے افرا دکے وزن میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔

کھانا چبانے کی عادت کواپنانے کیلئے آپ کوصرف کھاناکھاتے ہوئے ہرایک لقمے کو 10 سیکنڈسے زیادہ چبانے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ ہرلقمے کو 35 سے 50 مرتبہ چباکرکھائیں۔

خاموشی اورتوجہ سے کھاناکھائیں:"Eat In Silence":۔

ہم میں سے اکثرنے اپنے بزرگوں سے سناہوگاکہ کھاناخاموشی سے کھاؤیاکھاناکھاتے ہوئے بات نہیں کرتے، یہ سب باتیں اب سائنس بھی مانتی ہے۔ صرف مانتی ہی نہیں بلکہ اس پر عمل کرنے کابھی کہتی ہے۔ سائنس کے مطابق کھاناکھاتے ہوئے دماغ کوکسی دوسری طرف مرکوزکرنے سے کھانے کی غذائیت ختم ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ آپ ضرورت سے زیادہ کھانا کھا لیتے ہیں، جوکہ موٹاپے کاباعث بنتاہے۔

"Brigham Young University" میں کئے گئے ایک مطالعے میں یہ بتایاگیاہے کہ مختلف قسم کی آوازیں ہمارے کھاناکھانے کے دوران ہمیں کتناکھاناچاہیے، یادرکھنے میں اثراندازہوتی ہیں۔ جس کی وجہ سے ہم زیادہ کھا لیتے ہیں۔

" Ryan Elder (PHD) " نے اس کی وضاحت کی ہے۔ جوکہ

"Marketing at BYU's Marriott School of Management" میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ ان کا کہناہے کہ جب آپ کھاناکھانے کے دوران مختلف قسم کی آوازیں سنتے ہیں، تویہ آپ میں کھانے کوکنٹرول کرنے والی حس کوناکارہ بنادیتی ہے، جس کی وجہ سے آپ عام مقدارسے زیادہ کھاناکھالیتے ہیں۔ جوکہ موٹاپے کاباعث بنتاہے۔ ان کامزیدکہناتھاکہ اس چیزکااثرچاہے فوراًمحسوس نہ ہو، لیکن ہفتے یامہینوں میں اس کااثرواضح طورپردیکھاجاسکتاہے۔

ان کی تجویزہے کہ کھاناکھاتے وقت ٹی وی، ریڈیو، موبائل فون، کمپیوٹر اور اس قسم کے آلات کوبندکردیں اورکھاناخاموشی اورپوری توجہ کے ساتھ کھائیں۔

کسی بھی قسم کی ورزش یاڈائٹنگ کے بغیرآپ آسانی سے اپنے وزن میں نمایاکمی لاسکتے ہیں۔ صرف آپ کواوپربتائی گئی ہدایات پرعمل کرنے کی ضرورت ہے۔