Interesting Gadgets دلچسپ گیجٹ

Interesting Gadgets

آنکھوں کی مددسےکمپیوٹرچلائیں

Tobii Dynavox نامی ایک کمپنی نےیہ دعویٰ کیاہے کہ انہوں نےدنیا کاسب سےچھوٹاآئی ٹریکرتیار کرلیاہے۔ یہ ایک پینسل سےتھوڑا بڑا ڈیوائس ہے جو کہ کمپیوٹریا لیپ ٹاپ کےآگےرکھاجاتاہے۔ جس سےوہ آپ کی آنکھوں کی حرکت کومانیٹر کرتاہے اوراس کےمطابق کام سرانجام دیتاہے۔

پی سی آئی "PC Eye" ٹریکرایک چھوٹاساآئی ٹریکرہے۔ جوان لوگوں کیلئےبنایا گیاہے جوکہ کسی بیماری،فالج،ریڑھ کی ہڈی کے زخمی ہونےاورکسی اسٹروک کی وجہ سےاپنےہاتھ کااستعمال نہیں کرپاتے۔ آئی ٹریکرکی مددسےوہ اپنی آنکھوںکی نقل وحرکت کےذریعےآسانی سےلیپ ٹاپ،کمپیوٹرزاورٹیبلیٹ وغیرہ کواستعمال کرسکتےہیں۔

یہ ونڈوز "windows "7،8.1 اور 10 کوکنٹرول کرتاہے۔ جس سےیہ انٹرنیٹ،میوزک،موویز،گیمز،تصوروں اورسوشل میڈیاوغیرہ تک آسانی سےرسائی حاصل کرلیتاہے۔ اسے مائیکروسافٹ ٹچ بیس انٹرفیس "Microsoft's Touch Base Interface" کی مددسےبنایا گیا ہے۔ جس میں ٹچ سےمتعلق تمام حرکات کوآنکھوں کی حرکات سےبدل دیا گیاہے۔ اس کےذریعےیہ "600,000" چھ لاکھ سےبھی زیادہ ایپلیکیشنزکواستعمال کرنےکےقابل ہوجاتاہے۔

یہ ایک یوایس بی کیبل کےذریعےجوڑتاہے اوریوایس بی پورٹ سےپاورلیتاہے۔ اس کی مددسےوہ لوگ بھی آسانی سےکمپیوٹر جیسےآلات کاآسانی سےاستعمال کرسکتےہیں جوکہ اپنےہاتھوں کااستعمال نہیں کرپاتے۔ اسے "CES 2017" میں دنیاکی بھلائی کےلئےبنائی گئی ٹیکنالوجی کی کیٹگری میں ایوارڈسےنوازاگیا۔